(ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور ارمریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اگر اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو جواب میں متعین کردہ اسرائیلی اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا مطلب آخری حد عبور کرنا ہوگا جس کا صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو اس میں امریکا بھی لپیٹ میں آئے گا۔ امریکا کو مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا، خود کو جنگ سے دور رکھیں ورنہ نقصان کے لیے تیار رہیں۔