سمجھتا ہوں بابر اعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیئے تھا، فخر نے  شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

09:11 PM, 20 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے بابر اعظم  کے حق میں بیان دینے کے معاملے پر پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ  سمجھتا ہوں بابر اعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق   پی سی بی کو جمع کرائے گئے جواب میں فخر زمان  نے کہا ہے کہ   بابر اعظم میرے دوست اور ساتھی کھلاڑی ہیں،   پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا فرض ہے۔

قومی بیٹر نے کہا کہ   بابر اعظم کی حمایت کا مقصد پی سی بی یا کسی دوسرے فرد کو طعنہ دینا نہیں تھا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں ہوں، تنخواہ لیتا ہوں، بابراعظم کی کرکٹ پر بات کی، میں سمجھتا ہوں بابراعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ  سوشل میڈیا پر لکھنے کا مقصد پی سی بی سے ناراضگی مول لینا نہیں بلکہ اظہار خیال تھا، پی سی بی ہمارا ادارہ ہے ہم اس کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ   بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جس پر فخرزمان نے سوشل میڈیا پر ردعمل جاری کیا تھا۔اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے   فخر زمان  کو شوکاز نوٹس بھیج دیا تھا۔

مزیدخبریں