جو کمزرویاں ہمیں نظر آئیں ہم نے ان کو نکال دیا، مولانا فضل الرحمان

10:25 PM, 20 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ   جو کمزوریاں ہمیں نظر آئیں ہم نے ان کو نکال دیا۔ 

مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ظاہر ہے ہمیں ملک کی خدمت کرنی ہے۔  ہمیں ملک کے نظام اور آئین کو مستحکم کرنا ہے۔ ہم نے شخصیات کی جنگ نہیں لڑی۔

مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں 26 آئینی ترمیم پیش کی جائے گی  اور اسکی منظوری دی جائے گی ۔

قبل ازیں سینیٹ کے ایوان نے آئین میں 26 ویں ترمیم دو تہائی اکثریت سےمنظور کرلی ہے۔65 ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔وزیر قانون نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کیلئے تحریک پیش کی، جسے  ایوان نے اکثریت رائے سے منظور کیا۔

بعد ازاں سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہوا۔جس میں سینیٹ نے  26 ویں آئینی ترمیم کی تمام 22 شقوں کی منظوری دی۔

مزیدخبریں