مہلک کورونا وائرس نے مزید 40 زندگیاں نگل لیں

04:24 AM, 20 Sep, 2021

اویس
اسلا م آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کے قریب آگئی ، افسوسناک طور پر مہلک کورونا وائرس نے مزید 40 زندگیاں نگل لیں جبکہ این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1439757453315424256 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 51ہزار 348 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے افسوسناک طور پر 2 ہزار 167 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن کا علاج فور ی طور پر شروع کر دیا گیا یا انہیں قرنطینہ ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ پاکستان بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح مزید کم ہو کر 4.22 فیصد تک آگئی، پاکستان بھر میں اس وقت 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 246 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 167 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں