پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20ستمبر 2021

07:17 AM, 20 Sep, 2021

اویس
سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن، آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، دہشتگرد صفی اللہ فروری2021 میں غیرسرکاری تنظیم کی4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،24گھنٹوں کے دوران 2ہزار167نئےکیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح4 اعشاریہ دو دو فیصد رہی، مہلک وائرس نے مزید40 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار246 ہوگئی، 63 ہزار 724 مریض زیرعلاج، 4 ہزار840 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں ترلائی ہیلتھ سنٹر کا دورہ، طبی سہولیات اور کورونا وائرس ویکسی نیشن کا بھی جائزہ لیا۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز، پنجاب، بلوچستان میں 24 اور سندھ میں 26 ستمبر تک 5سال اور اس سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں پہلے سے جاری انسداد پولیو مہم 23ستمبر تک جاری رہے گی۔ رحیم یارخان میں فیروزہ لنک روڈ پر تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے میں 3خواتین جاں بحق، 4افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل، ڈرائیور فرار ہوگیا۔
مزیدخبریں