روس: یونیورسٹی میں 18 سالہ طالبعلم کی فائرنگ، 8 ہلاک

10:51 AM, 20 Sep, 2021

حسان عبداللہ

ماسکو(پبلک نیوز)‌ روس کی ایک یونیورسٹی میں ایک ٹین ایجر کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان بھی مارا گیا ہے۔

روس میں پیر کے روز یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والا طالب علم تھا۔جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی میڈیا فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم بچنے کے لیے عمارت کی پہلی منزل کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بندوق بردار کی شناخت ایک 18 سالہ طالب علم کے طور پر کی ہے جس نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک رائفل ، ہیلمٹ اور گولہ بارود کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی۔

مزیدخبریں