عمر شریف کی صحت بہتر ، امریکہ جانے کی تیاریاں مکمل
11:22 AM, 20 Sep, 2021
کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف کی صحت میں بہتری ،26 ستمبر کو عمر شریف علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو جائیں گے، ایک شخص کو ان کے ساتھ ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت ہو گی جبکہ خاندان کے باقی افراد کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے ، اس حوالے سے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، ایئر ایمبولینس کا کال سائن IFA-1264 ہے۔ ایئر ایمبولینس میں کپتان کے ہمراہ 5 عملے کے ارکان بھی ہوں گے ، یہ ایئر ایمبولینس FAI Rent A jet کمپنی کی ہے، سی اے اے نے عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،سفر میں عمر شریف کے ساتھ خاندان کا ایک فرد سفرکر سکے گا۔