بی سی پی نے عمر گل کا دل توڑ دیا
12:30 PM, 20 Sep, 2021
پبلک نیوز: سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل بھی محمد عامر کی طرح پی سی بی کی رویے سے ناخوش، ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہ ملا۔ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔ بلوچستان ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لئے ایک ہفتہ انتظار کیا۔ میں نے بلوچستان ٹیم کے لئے اپنی دیگر کمٹ منٹس منسوخ کیں۔ پی سی بی میں پروفیشنل کا فقدان ہے جس میں میرا دل ٹوٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانٹ بریڈ برن نے مجھے یقین دلایا کہ میرا نام بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔ میں نے تمام طریقہ کار مکمل کیا۔ عمر گل نے سوشل میڈیا پر چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مخاطب کر پیغام دیا اور کہ مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور مجھے پتہ چلتا ہے کہ راج ہنس کو ترجیح دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ کمیٹی میں کرکٹرز کے نمائندے ہیں۔