نیشنل ٹی 20 کپ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا
02:00 PM, 20 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ شیڈول کی تاریخوں کو تبدیل کر دیا گیا، پی سی بی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج یا کل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ پہلے مرحلہ کے میچز اب 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلہ کے میچز 6 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پرانے شیڈول کے مطابق میچز 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز 4 سے 11 اکتوبر تک لاہور میں شیڈول تھے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلہ میں دو دن 27 اور 28 ستمبر کو کوئی میچز نہیں ہوں گے۔ دونوں دن حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے باعث کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔