کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

03:45 PM, 20 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا۔ سیسنا ساختہ تربیتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ تربیتی طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کا سسٹم فریز ہونے کے باعث کام کر نا چھوڑدیا۔ فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے بس میں نہیں رہا۔ غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے کپتان کو مے ڈے مے ڈے کی کال دینا پڑی۔ مے ڈے کال کے بعد ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر ہونے کے بعد فائر کے عملے کو طلب کیا گیا۔ کنٹرول ٹاور کی معاونت سے کپتان نے تربیتی طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ سول ایوی ایشن ( سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیتی ساختہ طیارے میں دوران اڑان فنی خرابی پیدا ہوئی۔ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی جبکہ کپتان اور طیارہ دونوں محفوظ رہے۔
مزیدخبریں