تصویر بنوانے پر خون کی کمی ہو سکتی ہے?

03:54 PM, 20 Sep, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: دنیا میں کتنے ہی قبائل آباد ہیں۔ ہر قبیلہ اپنے خاص رواجوں اور رسموں کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور یہی اس کی پہچان بھی بنتے ہیں۔ رسومات و رواج کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر توہمات بھی ہوتی ہیں جو ہر قبیلہ کے ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہیں۔ افریقہ کے ممالک ایتھوپیا اور صومالیہ کے بیچوں بیچ ایک بورانا نامی قبیلہ آباد ہے جو اپنی رسموں اور رواجوں کے حوالے سے خاصا مشہور بھی ہے۔ یہاں پر تصویر بنوانے کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ اس برا سمجھنے کی آخر کوئی وجہ بھی تو ہو گی، جی ہاں! بورونا قبیلہ میں سمجھا جاتا ہے کہ اگر کسی کی تصویر بنوائی گئی تو اس کو خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یعنی وہ تصویر بنوانے کو خون کی کمی سے جوڑتے ہیں۔ اس قبیلہ میں شادی سے قبل دلھن کو گنجا کرنے کی بھی ایک رسم ہے۔ اس قبیلہ میں شادی سے پہلے جتنے میں مرضی بال بڑھا لیے جائیں، شادی سے کچھ عرصہ قبل دلھن کو گنجا کر دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ گنجی دلھن کو دلھا بہت اچھا ملے گا۔ خیال رہے کہ بورانا قبیلہ قریباً 500 افراد پر مشتمل ہے۔
مزیدخبریں