’ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے‘
07:09 PM, 20 Sep, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے. ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پزیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے. اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سربراہی اجلاس ہوا. وزیراعظم عمران خان سمیت 35 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی.اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ اور برطانوی حکومت نے مشترکہ طور پر کی .وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس سے خطاب کیا.وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا.وزیراعظم نے 10 ارب درخت اور کلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سے آگاہ کیا. خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کوشاں ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پر شفٹ ہوجائیں.پاکستان نے 2600 میگاواٹ کے کول پراجیکٹس کو ہائیڈروپاور پراجیکٹس پر شفٹ کردیا . پیرس معاہدہ میں ہونے والے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے. انھوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا. ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس نومبر میں گلاسگو میں ہوگی.