انجلینا جولی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان آئیں گی

06:09 AM, 20 Sep, 2022

احمد علی
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوراہ کریں گی اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو بھی کریں گی۔ آئی آر سی کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں اور جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کے لیے بھی پاکستان آچکی ہیں۔
مزیدخبریں