لاہور: فلور ملز نے سرکاری سسٹے آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیا

03:22 PM, 20 Sep, 2022

احمد علی
لاہور میں فلور ملز نے سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیا۔ فلور ملز مالکان نے سرکاری سبسڈائز 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھا کر 1310روپے کا کردیا ہے،اس حوالے سے فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت پہلے 1765 روپےتھی جسے بڑھا کر 2300 روپے من کر دی گئی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے پر انہوں نے آٹے کی نئی قیمت مقررکی ہے جس کا اطلاق 21 ستمبر سے ہوگا۔
مزیدخبریں