نواز شریف انشاللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، مریم نواز

06:02 PM, 20 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف انشاللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی ، راؤ سکندر حیات ، پرویز رشید ، اور مریم اورنگزیب ،انوشے رحمان ، بلال کیانی سمیت تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدے داران کی لسٹ میں تعداد دیکھ خوشی ہوئی ، مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا ، میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا ۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزرا کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں ، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھ پت سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا ۔ پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں، 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20,20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی ، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بکل خاتمہ کر دیا گیا ، نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97,98 پر رہا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا ، نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف ، چن چن کر جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انشاللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، امید سے یقین تک ،پاک سر سر زمین تک ، مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کے لیے ایک ہی نعرہ ہو گا۔
مزیدخبریں