پی ٹی ئی کےلاہور جلسے کی تیاریاں مکمل،گنڈا پور میدان میں اترنے کیلئے بے تاب

10:12 AM, 20 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 21 ستمبر کو لاہور جلسے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی، علی امین گنڈاپور نے مختلف ریجنز کی میٹنگز میں ورکرز لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا، اراکین اور پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیا گیا، وزرا کو 2 ہزار، ایم پی اے کو ایک ہزار، تنظیمی عہدیداروں کو 500 اور یوسی عہدیداروں کو 100 کارکن لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہوگا، پنجاب کے عہدیدار این او سی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران سڑکوں کی بندش اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مشینری ساتھ لے جانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

مزیدخبریں