مخصوص نشستوں کامعاملہ:اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کوخط

11:58 AM, 20 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کوخط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرکے پی اسمبلی بابرسلیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بار بار ملتوی کیا گیا، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوچکا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

اسپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں کہا  کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اٗٓئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے، تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں۔

بابر سلیم سواتی نے لکھاکہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں، آئین پرعملدرآمد نہ کرنا آئین وقانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانا ہے، آئین بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے۔

اسپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ میرا عہدہ بتلاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں ، سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

مزیدخبریں