ویب ڈیسک:( جواد ملک ) 18سالہ رئیل میڈرڈ کے فٹ بالر اسٹار اینڈرک فلپ نے اپنی ماڈل ، انفلوئنسر گرل فرینڈ گیبریئلی مرانڈاسے شادی کرلی ۔ میرج کنٹریکٹ کی عجیب وغریب شرائط نے سب کو چونکا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 سالہ اینڈرک نے اپنے خاندان کی بھرپور مخالف کے باوجود اپنی 23 ماڈل دوست گیبریلی مرانڈا سے دوسالہ طوفانی محبت کے بعد بیاہ کیا ہے۔ 18 سالہ برازیلین ونڈر کڈ نے شادی کے کنٹریکٹ میں کچھ عجیب وغریب شرائط بھی رکھی ہیں۔
ریئل میڈرڈ کے اینڈرک اور گیبریلی مرانڈا کے درمیان محبت کی کہانی اس پیر کو اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ برازیلین فٹ بال سٹار اور ماڈل نے شادی کر لی۔
یادرہے اینڈرک اس جولائی میں 18 سال کے ہوئے ہیں ان کی دوست مرانڈا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں اور شادی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے بیاہ کی تصدیق کی۔
میرج کنٹریکٹ کی شرائط کے مطابق انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پربعض الفاظ ممنوع قرار دیئے گئے ہیں۔
ممنوع قرار دئیے گئے الفاظ میں 'um'، 'kkk'، 'beauty'، 'ahem' اور 'ok' شامل ہیں اور وہ ایک دوسرے کو پیغامات میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
دونوں میاں بیوی باہمی ٹیکسٹ پیغامات کو 'I love you' کے ساتھ ختم کریں گے۔
اینڈرک کا کہنا تھا کہ جو بھی شرائط کی خلاف ورزی کرے گااسے مہینے کےآخر میں جرمانہ دینا ہوگا جو ایک درجن آئی فون 16 بھی ہوسکتے ہیں۔