سرکاری ملازمین کی پنشن ختم

02:44 PM, 20 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے سول سروس ایکٹ 1973میں ترمیم اسمبلی لانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترمیم منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پینشن کے حقدار نہیں ہونگے۔

ترمیمی مسودہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنا حصے کی رقم ڈالے گی، ملازم کو رٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اور پینشن کی مد میں دیا جائے گا ۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ پینشن پر ختم ہوجاتا تھا، اسی لئے ریفارم ضروری ہے۔

مزیدخبریں