عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں جھگڑا، بیٹی ’’راہا کپور’’ نے پہلے ماما کہا یا پاپا

05:15 PM, 20 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے اس دعوے کے خلاف ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی راہا کپور کی موبائل فون پر ریکارڈ کی گئی فوٹیج دکھا دی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور نے " ماں" کہنا سیکھ لیا ہے اور عالیہ نے پہلی بار ان سے مخاطب ہونے کی ریکارڈنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

 ایک انٹرویو میں، عالیہ بھٹ  نے  بتایا کہ "جب میری بیٹی نے پہلی بار "مما" کہا،  تو  گھر میں صرف ہم دونوں ہی تھے ۔

اس سے پہلے میرا گھر میں رنبیر کپور سے اس بات پر جھگڑا ہوا تھا کہ وہ پہلے " ماں" کہے گی یا "پاپا۔

 جونہی اس نے ماما کہا تو میں نے فوراً اپنا فون نکالا اور کہا، 'دوبارہ کہو! کیا کہا؟ دوبارہ کہو، اس لمحے میں بہت فخر اور خوشی محسوس ہوئی ۔  تو اب  میرے پاس ویڈیو میں موجود ہے۔ لہذا اگر کسی کو ثبوت کی ضرورت ہو تو یادرہے راہا  نے پہلے مما کہا ہے۔

مزیدخبریں