مینارپاکستان کی بجائے پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

05:47 PM, 20 Sep, 2024

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ملنے کے امکانات کم ہوگئے، جلسہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سگیاں پل یا شاہ پور کانجراں میں جلسے کی اجازت دینے کا آپشن زیرغور ہے۔

تفصیلات کےمطابق 21 ستمبر  کو پاکستان تحریک انصاف کے لاہور مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ سے قبل بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کیا جارہا ہے تا کہ کم سے کم عوام جلسہ میں شریک ہوسکے جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے لاہور پہنچنے کے لئے تیاریاں کررہے ہیں۔

دوسری جانب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ملنے کے امکانات کم ہوگئے، جلسہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سگیاں پل یا شاہ پور کانجراں میں جلسے کی اجازت دینے کا آپشن زیرغور ہے۔

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا،تحریک انصاف کا جلسہ شہر سے باہر منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کو کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت دے دی گئی،ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن  ڈی سی آفس پہنچ گئے،پی ٹی آئی وکلا کیساتھ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر مشاورت جاری ہے، ممکنہ تور پر شاہ پور کانجراں میں جلسے کی اجازت دینے کا مکان ہے۔

ڈی سی ذرائع کا کہناتھا کہ جلسہ کے لیے کاہنہ کا نام ممکنہ طور پر فائنل کر لیا گیا، جلسہ کاہنہ کے پاس ہو گا، کاہنہ کے پوائنٹ پر پی ٹی آئی قیادت نے بھی نیم رضا مندی دے دی،اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچڑ بھی ڈی سی آفس پہنچ گئے۔

مزیدخبریں