بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات پر اروشی روٹیلا کا وضاحتی بیان آگیا

10:17 PM, 20 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اروشی روٹیلا کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کی سوشل میڈیا پر بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔

اداکارہ نے بیوٹی کانٹیسٹ جیت کر شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2013 میں 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے سنی دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں سے انہوں نے فلمی دنیا میں کامیابی اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیں۔

اروشی کی ذاتی زندگی اس وقت سرخیوں میں آگئی جب ان کے بارے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے گفتگو بھی کی۔

اروشی روٹیلا نے اپنے پرانے انٹرویوز میں کئی بار آر پی کا ذکر کیا جس سے صارفین کو جلد ہی یقین ہو گیا کہ آر پی کا تعلق اصل میں کرکٹر رشبھ پنت سے ہے جس پر انٹرنیٹ پر میمز کا بازار بھی گرم ہوگیا۔

تاہم ایک نئے انٹرویو میں بالی وڈ دیوا نے ان افواہوں کی تردید کی اور انہوں نے بتایا کہ میمز جعلی معلومات پر مبنی ہیں جنہوں نے ان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے،وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہیں،

اروشی کا کہنا تھا کہ 'میرا تعلق آر پی ( رشبھ پنت) کے ساتھ جوڑنے والی افواہوں کے حوالے سے میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں اور میری توجہ اپنے کیریئر اور اس کام پر رہتی ہے جس کے بارے میں میں پر عزم ہوں'۔

اروشی نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو شفاف طریقے سے حل کرنا چاہتی ہیں اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ حقائق کے بجائے سچائی پر توجہ دیں۔

مزیدخبریں