جلسہ کی اجازت ملنے پر بیرسٹر گوہر کا کارکنوں کیلئے خصوصی پیغام

10:43 PM, 20 Sep, 2024

 جلسہ کی اجازت ملنے پر  بیرسٹر گوہر کا کارکنوں کیلئے خصوصی پیغام

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا لاہور جلسہ کا این اوسی ملنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری، بیرسٹر گوہر  نے کہا تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ این او سی جاری کرنے پر میں ضلعی انتظامیہ کا  مشکور ہوں، زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں، میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے، تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔

پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں، کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں،میری لاہوریوں سے درخواست، پنجاب کے عوام سے درخواست ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

مزیدخبریں