سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز

کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف الائنس بنانے کی کوششیں تیز، سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزااورجے یوآئی کے راشد محمود سومرومتحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نے پیپلزپارٹی مخالف سیاستدانوں سے رابطے تیزکردیئے۔ مجوزہ انتخابی وسیاسی الائنس سندھ کے سرکردہ سیاستدانوں کو شامل کیاجائےگا۔
جے یو آئی رہنماوں نے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کی ۔

مولانا فضل الرحمن کی توثیق سے جے یو آئی رہنما جلد ارباب غلام رحیم سمیت دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ جے یو آئی رہنماوں نے گزشتہ دنوں سردار علی گوہر مہر،ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ مجوزہ الائنس میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی شخصیات کو شامل کیاجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں