ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 104 مریض جابحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,869 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 76,536 ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ71ہزار 692 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں8,67,438 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 19,210 اموات ہو چکی ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38,616ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں