پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ڈی سیز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ اٹک ، چکوال، جہلم ، سرگودھا، بھکر ، خوشاب، میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ۔لاہور، سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور: ڈیرہ غازی خان، لیہ، ملتان ، ساہیوال،رحیم یار خان میں ہفتے اور اتوار کے روز ریتلے طوفان کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں