پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مسلمانوں کو عید مبارک

لاہور (پبلک نیوز) کرکٹر امام الحق نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک مسلمانوں کو عید مبارک.

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے اس سے خود بھی بچیں اور فیملی کو بھی بچائیں۔ کورونا کی وجہ سے عید پر گلے ملنے سے احتیاط کریں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے عید پر پیغام دیا ہے کہ میری اور شنیرا کی طرف سے سب کو عید مبارک، گھرمیں رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔ یہ حالات عام نہیں ہیں، لوگوں کے پیارے کورونا کی وجہ سے دنیا میں نہیں رہے۔ عید مناٸیں اور سارا دن گھر پرسوتے رہیں۔

دوسری جانب باکسر محمد وسیم نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام اہل وطن کوعید مبارک۔ گھرپر رہیں محفوظ رہیں۔ اپنا اور اپنی فیملی کاخیال کھیں۔ میں اسراٸیلیوں کےظلم کی مزمت کرتاہوں۔ عمران خان سے درخواست ہے وہ بھی فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھاٸیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں