کورونا سے مزید 48 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا 48 مریض جابحق ہوئے۔ 

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,517 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73,398 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 80 ہزار 438مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں8,73,220 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 19,384اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30,700 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں