پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،14 مئی 2021

اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی، صہیونی فورسز کے عزہ پر مزید حملے، شہدا کی تعداد 119 ہوگئی، 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل، پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کردی، جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم، امریکا نے اسرائیلی حملوں کے خلاف ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا دیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیل کو جتنے چاہے پیسے دیدیں فلسطینی کہیں نہیں جا رہے، صیہونی بربریت پر مسلم امریکن خواتین اراکین کانگریس رشیدہ طلیب اور الہان عمر کی تنقید، کہتی ہیں فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں، وہ بھی انسان ہیں، انہیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے، رشیدہ طلیب غزہ کی ایک ماں کا دکھ بھرا خط پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کہتے ہیں اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے، اسرائیل زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو لے آئے، ایسی موت ماریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی، ادھر اسرائیل کے زیر قبضہ 24 شہروں میں فلسطینی آبادی اٹھ کھڑی ہوئی۔

فلسطین میں جاری مظالم پر اتوار 15 مئی کے روز او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب،، اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا، تمام ممالک کے اراکین کو شرکت کی دعوت، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال، فلسطینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر متحرک کرے گا، فلسطینی صدر نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا

صدر مملکت عارف علوی کا فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو خط، اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملوں پر اظہارِ تشویش کیا۔ فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،، کہا معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں