ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کر گئے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے معروف و ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کر گئے۔ فاروق قیصر کے نواسے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے.

تفصیلات کے مطابق فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945ء کو سیالکوٹ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فنکار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔

قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی ہے جو اردو روزنامہ نئی بات لاہور میں میٹھے کریلے کے عنوان سے چھپتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں