’’ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا‘‘

راولپنڈی(پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک اہم ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں شور ہے، ابھی تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا سمری کیبنیٹ ڈویژن سے واپس نہیں آئی یہ سوموار یا منگل کو آسکتی ہے ، اس کیس میں پہلے ہی 14 بندوں کا نام ای سی ایل میں ہے، ان کے خاندان کے پانچ ملزم مفرور ہیں، شہباز شریف خود گارنٹر ہیں نواز شریف کے، شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے 15دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا ، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی۔ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔

واضح رپے کہ کچھ روز پہلے حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے تھی۔

اپنے پیٖغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں پر پاک فوج پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا، عوام نے بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا، پاکستان مین کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے، بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں