ملک کے کون کون سے علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے؟

پبلک نیوز: ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی تازہ ترین صورتحال، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی، دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اورآج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی وسطی پنجاب میں مطلع ابرآ لودرہنے کے ساتھ خطہ پوٹھو ہار، میانوالی میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، ساہیوال ،اوکاڑہ ،ملتان ،لاہور،بھکر، لیہ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی برف باری کی تو قع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، چارسدہ، مانسہرہ،صوابیہ ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ، بنوں ، سوات ،کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہےجبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات ژوب میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں