شہباز شریف اب بیرون ملک نہیں جا سکیں گے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ٗ ان کی بیرون ملک جانے کی خواہش اب کچھ عرصہ کیلئے شاید پوری نہ ہو سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’کابینہ کی منظوری اور قانون ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ٗ متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر وفاقی کابینہ نے باہمی مشاورت کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ٗ وزیر اعظم اس حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ چوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور این آر او نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں