گجرات (پبلک نیوز) سرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔