کورونا وائرس سے مزید 148 جاں بحق

05:56 AM, 21 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 148 مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5,499 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 83,162 ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 7,72,381 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 16,600 اموات ہو چکی ہیں۔ 42 گھنٹوں میں ملک بھر میں 47,301 ٹیسٹ کئے گئے۔

مزیدخبریں