جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھنے والا پولیس اہلکار گرفتار

06:47 AM, 21 Apr, 2021

حسان عبداللہ

امریکا میں سیاہ فام شہری فلائیڈ کے قتل کیس میں سابق پولیس اہلکار کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ 12 رکنی جیوری نے پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو فلائیڈ قتل کیس میں تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا۔ فیصلے کے بعد مجرم چاون کو تحویل میں لے لیا گیا اور اب اسے کئی سالوں تک قید کاٹنا پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مینی پولیس کے ایک سفید فام پولیس آفیسر ڈریک چووِن پر افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فیصلے کے بعد کورٹ روم کے باہر جمع ہجوم نے جشن منایا۔

چوون پر سب سے سنگین الزام دوسری ڈگری کے قتل کا ہے جس میں انہیں 40 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

جارج فلائیڈ کے بھائی روڈنی نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ میں سیاہ فام افراد سیکڑوں سالوں سے ناانصافی کا شکار تھے۔ انہوں نے مزید کہا "ہمیں اس معاملے میں فتح کی ضرورت تھی، یہ بہت اہم ہے ، ہمیں اس کیس میں فتح ملی ہے'۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آخر میں فلائیڈ کی گرفتاری میں ملوث تین دیگر سابق پولیس افسران کے خلاف بھی مقدمہ چلنا ہے۔

مزیدخبریں