گلشن اقبال پارک مجسمے کی جگہ نئے شاہکار کی تیاری

06:52 AM, 21 Apr, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کی جگہ اب اقبال وال بنائی جا رہی ہے جس پر شاعر مشرق کی تصویر کے ساتھ ان کے اشعار لکھے جائیں ٗ دیکھنا یہ ہے کہ عوام اس وال کو کیسا ریسپانس دیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں مبینہ طور پر مالیوں کی طرف سے بنائے جانے والا شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ کس کو یاد نہیں ہو گا ٗ اس مجسمے کے اناڑی پن پر تنقید پاکستان سمیت پوری دنیا میں کی گئی تھی اور اقبال سے محبت کرنے والوں سے اس پر بہت برا منایا تھا جس کے بعد پی ایچ اے کی طرف سے یہ مجسمہ ہٹا لیا گیا تھا۔جب کسی دل جلے نے سوشل میڈیا پر علامہ اقبال کے اس مجسمے کی تصویر اپ لوڈ کر دی تو یہ وائرل ہو گئی اور عوام نے اس پر شدید تنقید کی ٗ اس پر بلاشبہ ہزاروں میمز بنائی گئیں اور لطیفے گھڑے گئے جس کے بعد پی ایچ اے کی طرف سے پارک سے اس مجسمے کو ہٹا دیا گیا تھا۔پنجاب کی انتظامیہ کا منصوبہ تھا کہ اس مجسمے کی جگہ کوئی اچھا سا مجسمہ بنوایا جائے مگر پھر معلوم نہیں اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا اور اب گلشن اقبال پارک میں اس مجسمے کی جگہ اقبال وال بنائی جا رہی ہے اور جلد ہی اس پارک میں جانے والوں کو یہ وال نظر آیا کرے گی۔ یہ کچھ اسی طرح کی وال ہوا کرے گی جیسی جیلانی پارک لاہور کے باہر ہے ٗ اس پر شاعر مشرق کی تصویر ہو گی اور ساتھ ان کے اشعار لکھے ہوں گے ۔
مزیدخبریں