عمر اکمل کی مداحوں سے ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل

07:30 AM, 21 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اپنے تنازعات کی وجہ سے مشہور کھلاڑی عمر اکمل نے حال ہی میں اپنے مداحواں سے ایک درخواست کی کہ وہ بلے باز کو ٹک ٹاک پر فالو کریں، ساتھ ہی انہوں نے پنجابی گانے کے ساتھ اپنی ویڈیو بھی شیئر کی۔ 

عُمر اکمل نے یہ ٹک ٹاک صرف 10 گھنٹے پہلے ہی انسٹا پر شیئر کی ہے جسے اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے رواں سال فروری میں انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈاور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر عمر اکمل کو عالمی ثالثی عدالت نے 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

عمر اکمل کو 2020 میں اسپاٹ فکسنگ کی بروقت اطلاع دینے میں ناکامی پر انھیں تین سال کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں