چنیوٹ(پبلک نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ محمد یار میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اصغر اور زاہد نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔
تاہم ملزمان ماں اور بہن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اندوہناک واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔