’معاشرے کی پہچان غریب طبقے کی حالت سے ہوتی ہے ‘

08:02 AM, 21 Apr, 2021

اویس
نوشہرہ ( پبلک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ دیکھ رہے کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا ٗ وہ کبھی پی ڈی ایم جیسی الائنسز کرتا ہے ٗ صرف مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم چوری کریں ٗ ڈاکہ ڈالیں ہمیں آپ قانون کے نیچے نہیں لا سکتے ٗ اسی طرح شوگر مافیا ہے ٗ لوگوں بے چاروں کو بے وقوف بناتے ہیں ٗ نہ وہ ٹیکس دیتے ہیں ٗ وہ بھی ہیں کہ وہ کوئی خاص لوگ ہیں۔نوشہرہ میں جلوزئی ہائوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب لوگوں کیلئے پورے پاکستان میں کوشش ہو رہی ہے کہ وہ بھی اپنے گھر میں رہ سکیں ٗ پہلے میں آپ کو اپنی زندگی کے فلسفہ کے بارے میں بتاتا چلوں ٗ معاشرہ کی پہنچان امیر لوگوں کے بڑے بڑے گھروں سے نہیں ہوتی ٗ معاشرے کی پہنچان تب ہوتی ہے کہ اس کا کمزور طبقہ کیسے رہتا اور جو معاشرہ اپنے کمزور اور غریب طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا دنیا کی تاریخ میں وہ معاشرہ کبھی اوپر نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر نبی اکرم ﷺ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لائے تھے ٗ انہوں نے مدینہ کی ریاست کو ایک ماڈل بنا کر دنیا کی تاریخ کا انقلاب لائے تھا ٗ اس کی بنیادی فلسفہ ہی یہ تھا غریب طبقے کا احساس کیا جائے ٗ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ ایک ریاست نے فیصلہ کیا کہ اس طبقے کو ہم نے اوپر اٹھانا ہے۔ اس کے ساتھ قانون کی بالادستی ہے ٗ قانون کی بالادستی کا مطلب میں بار بار سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو پاکستان میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ٗ قانون کی بالادستی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لیکر آنا۔
مزیدخبریں