کراچی (پبلک نیوز) فیڈر ل بورڈ آف ریوینیو نے کارگو کی خودکار سکیننگ کا نظام متعارف کرا دیاہے۔ یہ نظام انسانی عمل دخل کے بغیر اور رسک پروفائلنگ اور رسک پیرامیٹرز کے اصولوں کے تحت کام کر ے گا،
ایف بی آرکے پاکستان کسٹمز ونگ نے بندرگاہوں میں درآمدی صنعتی خام میٹیریل کی تیز تر کلیرنس کے لئے وی بوک سسٹم میں اسکیننگ کے خودکار نظام کو متعارف کر دیا ہے۔
اس نئے خودکار نظام کی وجہ سے کارگو اسکیننگ بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت تیز تر طریقے سے کی جا سکے گی۔ یہ نظام انسانی عمل دخل کے بغیر اور رسک پروفائلنگ اور رسک پیرامیٹرز کے اصولوں کے تحت کام کرے گا۔ ۔
اس نئی سکیم کے تحت پرانے اور مہنگے کارگو کے فزیکل معائنہ کے نظام سے نجات ملے گی اور بندرگاہوں پر رش بھی کم ہو گا۔ ۔اس پروگرام کا ابتدائی طور پر آغاز 19 اپریل 2021 سے کراچی بندرگاہ کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور ساوتھ ایشیاءپورٹ ٹرمینل اور پورٹ قاسم کے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کر دیا گیا ہے۔