’’کورونا کی وجہ سے بڑے شہر بھی بند کر سکتے ہیں‘‘
10:38 AM, 21 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے تیسری کی شدت کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنے پڑ سکتے ہیں ٗ جمعہ سے کچھ نئی پابندیوں کا آغاز کریں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن کے سربراہ اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے باعث جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے،ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے۔رواں ہفتے کورونا سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے،کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے زیادہ ہے،کووڈ۔19 کی شرح مردان میں 33، پشاور 26، بہاول پور 38 فیصد ہے،قوم بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کررہی، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی۔