انڈونیشیا کی آبدوز 53 سواروں کے ساتھ ’پراسرار‘ طور لاپتہ

11:59 AM, 21 Apr, 2021

حسان عبداللہ

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ اے کے آر آئی نانگگالہ 402 سب میرین بالی کے شمال سے غائب ہو گئی ہے جسے تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ آبدوز جزیرے بالی کے شمال میں آبی علاقوں میں تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہی تھی۔ انڈونیشیا کے فوجی سربراہ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کے آر آئی نانگگلہ 402 جہاز میں 53 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے تلاش میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے دفاعی عہدیداروں نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ آبدوز بالی کے ساحل سے 60 میل (96 کلومیٹر) دور پانی میں غائب ہوگئی تھی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق سب میرین کو گہرے پانیوں میں جانے کے لیے کلیئرنس ملنے کے بعد سے ہی اس رابطہ ختم ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں