سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا علامہ اقبال کی 83 ویں برسی پر پیغام

02:21 PM, 21 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے بریصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا خواب دیکھا۔ علامہ اقبال نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر تحریک پاکستان کے لئے دن رات کام کیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پوری قوم شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ علامہ اقبال کی بے مثال شاعری نے بریصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت جگایا۔ شاعری سے مسلمانوں نے جو شعور حاصل کیا تھا آج اسے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فلسفہ اقبال سے مدد لینی چاہیے۔

مزیدخبریں