گوجرانوالہ: کوروناوائرس کی تیسری لہر، 8 نئے مریض جاں بحق

02:47 PM, 21 Apr, 2021

شازیہ بشیر

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران173 افراد میں کورونا کی تصدیق ،8 مریض جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ریجن میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد9356 ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کےشکارمریضوں کی تعداد2768 ہے۔ گجرات میں2031،سیالکوٹ 2938،حافظ آباد میں702مریض کورونا کے شکار ہیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤ الدین میں682جبکہ نارووال میں 235 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گوجرانوالہ ریجن میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران228مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ 6 اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں 140 افراد تشویشناک حالت میں زیر اعلاج ہیں۔

مزیدخبریں