پنجاب حکومت اب آبادی کے تناسب سے ضلعی حکومتوں کو فنڈ دے گی

04:23 PM, 21 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت اب آبادی کے تناسب سے ضلعی حکومتوں کو فنڈ دے گی۔ آبادی کے تناسب سے ہی اب نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص ہوں گے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق جس ضلع کی آبادی زیادہ ہو گی اس کے لیے فنڈ زیادہ رکھیں جائیں گے۔ آبادی کے تناسب سے فنڈز کی فراہمی مختلف ورٹیکل منصوبوں پر لاگو ہوگی۔ پنجاب میں زیادہ تر ورٹیکل پروگرام شعبہ صحت سے متعلقہ ہیں۔ ہیپاٹائیٹس، ایڈز کنٹرول پروگرام، ملیریا اور انفیکشن کنٹرول پروگرام شامل ہوں گے۔

ٹی بی کنٹرول پروگرام سمیت دیگر شعبوں کے ورٹیکل پروگرام کو ابادی کے تناسب سے فنڈ ملیں گے۔

مزیدخبریں