روزانہ مٹھی بھر بھنے چنے کھانے کے حیران کن فوائد

03:52 AM, 21 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) اس خبر میں ہم آپ کے لئے بھنے ہوئے چنے کھانے کے فوائد لائے ہیں۔ یہ مردوں اور عورتوں دونوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ بھنے ہوئے چنے پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ اسے خوراک میں شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنے ہوئے چنے کا روزانہ استعمال جسم کو صحت کے کئی مسائل سے بچا سکتا ہے۔ بھنے ہوئے چنے کو وزن کم کرنے والی غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ شوگر اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے۔ یہ دل کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ پیٹ کا مسئلہ ہو یا بڑھتا ہوا وزن، بھنے ہوئے چنے کھانے سے بہت سے مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں کے جسم میں آئرن کی کمی ہو، وہ بھنے ہوئے چنے کے ساتھ گڑ کھائیں۔ کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فائبر، کیلشیم، آئرن اور دیگر کئی وٹامنز بھنے ہوئے چنے میں موجود ہوتے ہیں۔ اس لئے روزانہ مٹھی بھر بھنے ہوئے چنے کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ بھنے ہوئے چنے کو صحت بخش ناشتے کے طور پر کھانے سے آپ کو صحت کے بہت سے فوائد مل سکتے ہیں۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھنے ہوئے چنے کھائیں۔ یہ کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے ہڈیوں کے لیے اچھے سمجھے جاتے ہیں۔ بھنے ہوئے چنے میں بہت سے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے اچھے مانے جاتے ہیں۔ چنے کھانے سے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ چنے میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے اور فائبر کی خصوصیات کی وجہ سے جلد بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے زیادہ کھانے سے بچا جا سکتا ہے۔ بھنے ہوئے چنے کا گلیسیمک انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔ یعنی یہ بلڈ شوگر نہیں بڑھاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھنے ہوئے چنے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ چنے جسمانی صلاحیت بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ اس میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پروٹین جسم میں ٹوٹے ہوئے خلیوں کی مرمت کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے۔ بھنے ہوئے چنے جسم کی تھکاوٹ کو دور کرکے قوت برداشت کو تقویت دیتے ہیں۔ آپ ورزش کے بعد بھی بھنے ہوئے چنے کھا سکتے ہیں۔ صبح ناشتے میں ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھانے سے کئی قسم کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ اسے گڑ کے ساتھ کھانے سے جسم میں خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔
مزیدخبریں