سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا نیا فون متعارف
09:17 AM, 21 Apr, 2022
لاہور (ویب ڈیسک ) سمارٹ موبائل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ جلد ریلیز کرنے والے اپنے فولڈ ایبل گلیکسی زیڈ فولڈ فور میں 108 میگا پکسل کیمرا بھی دے رہی ہے. سام سنگ نے فولڈ ایبل گلیکسی فونز 2020 میں متعارف کرائے تھے اور گذشتہ برس تک زیڈ سیریز کے تین فون پیش کیے جا چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اب کمپنی فولڈ ایبل زیڈ سیریز کے چوتھے فون پر کام کر رہی ہے، جس میں بہت فیچرز دیے جانے کے علاوہ ایس پین بھی دیے جانے کے امکانات ہیں ، ’گلیکسی زیڈ فولڈ فور‘ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں 108 میگا پکسل کا مین کیمرا بھی ہوگا، جس کے ساتھ مزید دو کیمرے بھی دیے جائیں گے ۔ خبریں ہیں کہ زیڈ فولڈ فور میں دیےجانے والے کیمرے میں کمپنی کے پہلے سے پیش کردہ موبائل گلیکسی ایس 22 الٹرا کے کیمرے کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کا کیمرا بے حد پسند کیا گیا تھا ۔ اس کے علاہ زیڈ فولڈ ایبل فور میں گلیکسی ایس کی ٹیکنالوجی کے حامل بارہ میگا پکسل کے مزید دو کیمرے بھی دیے جانے کے امکانات ہیں ،جن میں کچھ نئے فیچرز بھی پیش کیے جائیں گے۔ زیڈ فور میں جدید فیچرز اور بہتر ٹیکنالوجی کا 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس سے قبل زیڈ تھری میں 4 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا تھا۔ اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن ون پلس ٹیکنالوجی کے حامل زیڈ فولڈ فور کے حوالے سے فوری طور پر مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ سام سنگ کے فولڈ ایبل فونز کو بھی اس کے دیگر فونز کی طرح کافی پسند کیا جا رہا ہے اور زیڈ سیریز کے تیسرے فون کی کامیابی کے بعد اس کے چوتھے فون میں متعدد نئے فیچرز دیے جا رہے ہیں۔ امکانات ہیں کہ ’گلیکسی زیڈ فولڈ فور‘ کو رواں سال کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا ۔