کراچی والوں کیلئے کے الیکٹرک کا رمضان المبارک میں بجلی کی بندش کا تحفہ

12:10 PM, 21 Apr, 2022

احمد علی
کراچی ( ویب ڈیسک ) شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نو سے دس گھنٹے تک جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ،کورنگی،خواجہ اجمیر نگری,نصرت بھٹو کالونی,ملیراور اختر کالونی میں بجلی کی بندش ہے ۔افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی غائب ہونا معمول بن گیا ہے. ذرائع کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کشمیر کالونی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاون میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ،نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کم ہونے سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے ۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق اس وقت نیشنل گرڈ سے قریبا" 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، اور شہر میں ہائی لاس ایریاز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 9گھنٹے سے زائد کر دیا گیا . ترجمان کا کہنا ہے کےالیکٹرک لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ پر معذرت خواہ ہیں ۔
مزیدخبریں