جنرل ندیم رضا سے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

01:24 PM, 21 Apr, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ہوئی، جنرل ندیم رضا اور نائجیریا کے جنرل لکی ایلیونے کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور نائجیرئین چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سلامتی،دفاع اور تربیت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا،نائجیرئین چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان سے خریدے گئے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی کارکردگی پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق منفرد جنگی صلاحیتوں کی بدولت نائجیریا کی سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کیلئے جے ایف سیونٹین تھنڈر مہلک پلیٹ فارم ثابت ہو گی،جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر مسلح افواج کے دستے نے نائجیرئین چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزیدخبریں